برطانوی ٹینس سٹار ایندی مرے اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر

114
French Open Tennis Men's Doubles
French Open Tennis Men's Doubles

روم۔11مئی (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور تین بار کے گرینڈ سلام چیمپئن اینڈی مرے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے۔

میزبان کھلاڑی فابیو فوگنینی نے 35 سالہ برطانوی کھلاڑی کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اٹلی کے فابیو فوگنینی نے سخت مقابلے کے بعد حریف برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو 4-6، 6-4 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اینڈی مرے نے گزشتہ ہفتہ کو فرانس میں چیلنجرایونٹ کا ٹائٹل جیتا تھا۔اینڈی مرے 2017 کے بعد پہلی بار روم کلے کورٹ پر کھیلے ہیں۔ 2019 میں ہپ سرجری سے واپس ٹینس کورٹس میں آنے کے بعدانہوں نے سوچا تھا کہ ان کا کیریئر ختم ہو جائے گا۔اینڈی مرے رواں سال فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں واپسی کے لئے پر امید ہیں ،وہ 2017 کے بعد سے کلے کورٹ گرینڈ سلام ایونٹ میں اپنی دوسری بار شرکت کا ہدف بنا رہے ہیں