برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نیشنل بنک اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئے

103
French Open Tennis Men's Doubles
French Open Tennis Men's Doubles

مونٹریال ۔10اگست (اے پی پی): برطانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک ایندی مرے نیشنل بنک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

اینڈے مرے نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں حریف آسٹریلوی کھلاڑی میکس پورسل کو شکست دی۔ نیشنل بنک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں انگلینڈ کے 36 سالہ ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی میکس پورسل کو 6-7(2-7)، 6-3 اور 5-7سے نہ صرف شکست دی بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ایونٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں اینڈی مرے کا مقابلہ طالوی حریف کھلاڑی جینک سنر سے ہوگا۔ اینڈی مرے اس سے قبل 2009 اور 2010 میں ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔