برطانوی ٹینس سٹار ڈین ایونز اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے

129
فیلکس اوجرالیاسائم ، ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

کیلیفورنیا۔8مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کے نمبر تین نامور ٹینس سٹار ڈین ایونز اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ 33سالہ برطانوی ٹینس سٹار ڈین ایونز کو مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں روسی رومن سیفیولن نے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

امریکا کی مشہور ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

جمعہ کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں روسی ٹینس سٹار رومن سیفیولن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کے نمبر تین نامور ٹینس سٹار ڈین ایونزکو 1-6، 7-5 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،

جہاں امریکی ٹینس سٹار سباسٹین کورڈا سے ہوگا۔33سالہ برطانوی ٹینس سٹار ڈین ایونز رواں سال میں چھ ایونٹس میں سے دو میچز جیت سکے ہیں۔