سان ڈیاگو۔4مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار کیٹی بولٹر نے سان ڈیاگو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ انہوں نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک کو شکست دے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے سان ڈیاگو میں جاری ہیں،
ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں برطانوی نمبر ون کیٹی بولٹر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک کو پہلے سیٹ میں 7-5 کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 27 سالہ برطانوی ٹینس سٹار کیٹی بولٹرکی اپنے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی فتح ان کو خواتین کی عالمی درجہ بندی میں 27ویں نمبر پر پہنچا دیاہے۔
کیٹی بولٹر 22 درجے لمبی چھلانگ کے بعد 27 ویں پوزیشن پر پہنچی ہیں۔اس فتح کے بعد کیٹی بولٹر کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ کیٹی بولٹر نے گزشتہ سال ناٹنگھم اوپن جیتا تھا، جو کہ ان کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ایونٹ تھا۔