لندن ۔19مئی (اے پی پی):برطانوی کوہ پیما کینٹن کول دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو 19 ویں مرتبہ کامیابی سے سر کر لیا۔اے ایف پی اس طرح انہوں نے بطور غیر نیپالی کوہ پیماؤں میں سب سے زیادہ بار ایورسٹ سر کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ بہتر کر دیا ہے۔
موسم بہار کی کوہ پیمائی کے سیزن کے آغاز کے بعد سے اب تک 50 سے زائد کوہ پیما ایورسٹ کی چوٹی سر کرچکے ہیں، جو بہتر موسم اور نسبتاً پرسکون ہواؤں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
51 سالہ ماؤنٹین گائیڈ کول نے پہلی بار 2004 میں ایورسٹ سر کی تھی، اور اس کے بعد سے وہ تقریباً ہر سال کسی نہ کسی مہم کے ساتھ سیاحوں کو دنیا کی بلند ترین چوٹی تک لے کر جاتے رہے ہیں۔ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ’کینٹن کول نے اتوار کو نیپالی وقت کے مطابق صبح 11 بجےایورسٹ کو انیسویں بار سر کیا۔