اوہائیو۔19اگست (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اورایونٹ کے نائنتھ سیڈڈ کیمرون نوری اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں 26 سالہ برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری نے حریف امریکی کھلاری بین شلٹن کو دلچسپ مقابلے کے بعد سیدھے سیٹس میں شکست دی اور کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 میچ میں انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے نائنتھ سیڈ کیمرون نوری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاری بین شلٹن کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔