برطانوی ہائوس آف کامن کی ڈپٹی سپیکر پہلی ایشیا اور سائوتھ ایسٹ ایشیا سی پی اے کانفرنس میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئیں

69
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

لاہور۔6فروری (اے پی پی):برطانوی ہائوس آف کامن کی ڈپٹی سپیکر نصرت غنی پہلی ایشیا اور سائوتھ ایسٹ ایشیا سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئیں۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا جس کے بعد انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سی پی اے کانفرنس کے انعقاد پر تبادلہ خیال اور پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پہلی بار سی پی اے کانفرنس کا انعقاداور بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کی نئی راہ ہموار کرے گا۔

ڈپٹی سپیکر نصرت غنی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تاریخی سی پی اے کانفرنس، عالمی پارلیمانی روابط میں اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔ملاقات میں ڈاکٹر لیِن گارڈنر،برٹش کونسل آفیسر بین وارنگٹن بھی موجود اس موقع پر ایڈوائزر ٹو سپیکراسامہ خاور گھمن، رانا جاوید، سٹاف آفیسر برائے سپیکر عماد حسین بھلی اور ملک تیمور خان بھی موجودتھے۔