برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کا بیان

97

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ منگل کو جاری بیان میں انہوں نے سبکدوش ہونے والے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی پاکستان میں تعیناتی کے دوران خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ذوالفقار بخاری نے کہا ہے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کیا جس کے لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھامس ڈریوکی تعیناتی کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میںوسعت آئی اور مختلف جہتوں کو فروغ حاصل ہوا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔