اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ برطانوی حکومت اور برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ …
برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی پاکستانی مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ برطانوی حکومت اور برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2006ءمیں عیدالاضحی کے موقع پر بھی یہاں موجود تھے۔ معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کو خوشیوں میں شامل کرنا اور اپنے اہلخانہ اور احباب کے ساتھ وقت گزارنا عید کی خصوصیت ہے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بھی عیدالاضحی پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔








