برطانیہ اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا خواہشمند ہوں ، بورس جانسن

78

لندن۔11نومبر (اے پی پی):برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر گفتگو کےدوران کہا کہ وہ برطانیہ اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کی مشترکہ ترجیحات پر ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔بورس جانسن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں نے جو بائیڈن سے فون پر بات چیت کرکے انہیں انتخابات کے نتائج پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنے اور مشترکہ ترجیحات پر کام کرنے اور آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے، جمہوریت کو فروغ دینے اور کورونا وبا پر قابو پانے کے سلسلے میں ان کے ساتھ کرم کرنے کا خواہش مند ہوں۔