برطانیہ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی

127

لندن ۔ 20 اگست (اے پی پی) برطانیہ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں سال قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے بارے متضاد بیانات ہیں۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1.5 فیصد گر کر 1337.37 ڈالر فی اونس رہے امریکی سونے کے سودے 0.68 فیصد گر کر 1347.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد گر کر 1348.31 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد کمی کے بعد 1351.10 ڈالر فی اونس رہے۔