لندن ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) برطانیہ اور یورپی سٹاک مارکیٹوں میں جمعرات کو مندی چھائی رہی ۔ لندن کے حصص بازارمیں بنچ مارک ایف ٹی ایس ای 100انڈکس صبح کی ٹریڈینگ میں ہی 0.29فیصد کی کمی سے 6937پوائنٹس تک گر گیا۔ یورو زون کا مرکزی فرینکفرٹ ڈی اے ایکس 30انڈکس 0.17فیصد یا 10,69.8پوائنٹس تک پہنچ گیا جبکہ پیرس کے سی اے سی 40انڈکس میں 0.18فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورانڈکس 4,526پوائنٹس تک گرگیا ۔