33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ ایران کی طرف سے درپیش خطرات کا مکمل ادراک رکھتا ہے...

برطانیہ ایران کی طرف سے درپیش خطرات کا مکمل ادراک رکھتا ہے ، تھریسا مے

- Advertisement -

منامہ ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے بحرین میں خلیجی عرب رہنماوں کو بتایا ہے کہ وہ ایران کی طرف سے درپیش خطرات کا مکمل ادراک رکھتی ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار خلیجی تعاون کونسل کے ایک دو روزہ سربراہی اجلاس کے اختتام پر کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے باعث ایران کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت محدود ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام فریقوں کو لبنان، عراق، یمن، شام یا خود خلیج کے علاقے میں ایران کی جارحانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32783

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں