برطانیہ سے پاکستانی کارکنوں کی ترسیلات زرمیں9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ

58
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر( گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے) میں 9.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ2022 تک برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.187 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.7 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.905 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ مارچ2022 میں برطانیہ میں سے ترسیلات زرکاحجم 401 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 319.2 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 376.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجے میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔