برطانیہ میں اسلامو فوبیا کی نئی بڑھتی ہوئی لہر

128

لندن ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) برٹش مسلم کونسل نے برطانوی رہنماﺅں سے اپیل کی ہے کہ وہ برطانیہ میں اسلامو فوبیا کی نئی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق برٹش مسلم کونسل کے بیان میںکہا گیا ہے کہ گذشتہ سات روز کے دوران مسلمانوں پر کئی حملے کیے گئے ہیں جس کی بنا پر ضرورت اس بات کی ہے کہ بڑی پارٹیوں کے رہنما ان پر توجہ دیں۔