لندن ۔14دسمبر (اے پی پی):برطانیہ میں انتہائی متعدی ‘100 دن کی کھانسی’ کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ماہرین صحت نے ایک اور وارننگ جاری کی ہے۔برطانیہ کے میٹرو واچ چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق کالی کھانسی جس کو سائنسی طور پر پرٹیوسس کے نام سے جانا جاتا ہے ، کو آسانی سے عام زکام سمجھا جا سکتا ہے، لیکن اس کی علامات مہینوں تک رہ سکتی ہیں۔
بیکٹیریل انفیکشن اکثر بہتی ہوئی ناک اور گلے میں خراش کے ساتھ شروع ہوتا ہے ۔ رواں ماہ کے شروع میں برطانیہ میں متعدی کھانسی کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے لیکن ڈیون اور کارن وال میں اب نئی رپورٹس جاری کی گئی ہیں۔پچھلے پانچ مہینوں میں 716 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو پچھلے سال کے اس وقت کے مقابلے میں 230 فیصد زیادہ ہے۔لندن بورو آف ہیکنی میں اب تک سب سے زیادہ کیسز دیکھے گئے ہیں، جن کی تعداد 77 ہے، اس کے بعد ویرل میں 35، اور برمنگھم اور لیڈز میں ہر ایک میں 30 کیسز سامنے آئے ہیں۔
یہ کھانسی جو چند منٹ تک رہتی ہے اور رات کو بدتر ہوتی ہے۔ متاثرہ مریض کھانسی کے درمیان سانس لینے کے لیے ہانپنا ہے،کھانسی کے بعد سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور گاڑھی بلغم رہتی ہے جس کی وجہ سے الٹیاں بھی لگ جاتی ہیں ۔ویسٹ منسٹر یونیورسٹی میں متعدی امراض کے پروفیسر ڈاکٹر منال محمد نے بتایا کہ یہ کھانسی یورپ میں بھی پھیل رہی ہے، ساتھ ہی کروشیا کے زگریب میں ایک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے باہر کالی کھانسی کے ٹیسٹ کروانے کی لائنیں دیکھی گئیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419956