لندن ۔ 22 اگست (اے پی پی) برطانیہ میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کے ایک وفد نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے اہم تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبہ کی شاندار کارکردگی پر ہمیں فخر ہے۔ پیر کو یہاں موصول ہونے والے بیان کے مطابق برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم …
برطانیہ میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کے وفد کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

مزید خبریں
لندن ۔ 22 اگست (اے پی پی) برطانیہ میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کے ایک وفد نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے اہم تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبہ کی شاندار کارکردگی پر ہمیں فخر ہے۔ پیر کو یہاں موصول ہونے والے بیان کے مطابق برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کا 23 رکنی وفد ہائی کمیشن پہنچا، جہاں پر ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ان کا استقبال کیا۔ طلبہ کے وفد نے پاکستانی ہائی کمیشن کی دعوت پر دورہ کیا۔ ان طلبہ میں مختلف برطانوی یونیورسٹیز میں طلبہ یونین کے عہدیدار بھی شامل تھے۔ بیان کے مطابق طلبہ کو ہائی کمیشن آنے کی دعوت کا مقصد وہاں پر موجود تمام پاکستانی کمیونٹی تک رسائی، ان کے ساتھ رابطہ اور ان کے مسائل حل کرنا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے اس موقع پر طلباءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور ان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے طلباءکی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائیگا۔








