برطانیہ میں مقیم پاکستانی ایتھلیٹ حمزہ مختار کو مبارکباد

71
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

مانچسٹر۔8مئی (اے پی پی):برطانیہ میں مقیم پاکستانی ایتھلیٹ حمزہ مختارنے مانچسٹر میراتھن میں حصہ لیااور میراتھن میں شریک پاکستانیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وہ پاکستان میں دوڑ میں حصہ لینے والوں کے پہلے کلب ’’اسلام آباد رن ود اس‘‘کے رکن ہیں۔مانچسٹر میراتھن کا کل فاصلہ 42.2کلومیٹر تھا جو حمزہ مختار نے 2 گھنٹے اور 51 منٹ میں طے کیا۔

حمزہ مختار نے اے پی پی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایتھلیٹس کے لئے اس طرح کا پلیٹ فارم اور ایونٹس ہونے چاہیں تاکہ نوجواں ایتھلیٹس کو مواقع فراہم ہوسکیں اور وہ ان میں شرکت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔حمزہ مختار نے کہا کہ ایسے ایونٹس کے انعقاد سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع مل سکے گا ۔’’اسلام آباد رن ود اس‘‘نے ان کو اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔