برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی اوون جن کنز سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے برطانیہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان اوون جن کنز کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالہ سے دستاویزی ثبوت پیش کئے ۔ یہ ثبوت بھارتی افواج کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی تفصیلات پر مشتمل ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر …

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے برطانیہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان اوون جن کنز کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالہ سے دستاویزی ثبوت پیش کئے ۔ یہ ثبوت بھارتی افواج کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی تفصیلات پر مشتمل ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کیا اور کہا کہ برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام میں مدد دے۔برطانوی نمائندہ نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت انسانی حقوق کو اولین ترجیح دیتی ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply