اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے 14 اگست کو اوول میں برطانیہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم سے بات چیت کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کپتان مصباح الحق کو برطانیہ کے خلاف میچ جیتنے پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی کامیابی …
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی اوول ٹیسٹ میں کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے 14 اگست کو اوول میں برطانیہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم سے بات چیت کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کپتان مصباح الحق کو برطانیہ کے خلاف میچ جیتنے پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی کامیابی پر پوری ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ دو میچوں کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار واپسی بڑی کامیابی ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے پوری قوم کو یوم آزادی پر دوہری خوشی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی دلچسپی کے میچ دیکھا۔ ہائی کمشنر نے توقع ظاہر کی کہ ٹیم اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے گی اور او ڈی آئیز اور ٹی 20 میچوں میں اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔








