برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی سری لنکا کی ہائی کمشنر عماری مندیکا وجے ورھنے سے ملاقات

194
APP82-20 LONDON: September 20 - H.E. Ms. Amari Mandika Wijewardene, High Commissioner of Sri Lanka to the United Kingdom shaking hand with H.E. Syed Ibne Ali, Pakistan High Commissioner to the United Kingdom at his office. APP

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے سری لنکا کی ہائی کمشنر عماری مندیکا وجے ورھنے سے ملاقات کی۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور خیر سگالی کے تعلقات ہیں۔ جس کی عکاسی بیرون ملک مشنز میں بھی نظر آتی ہے۔ دونوں ممالک کے سفارتی مشنز کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ چند دن قبل کھیلا گیا۔