برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کا برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے اعزاز میں عید کے موقع پر تقریب کا انعقاد

162

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا اور ان کی اہلیہ کی جانب سے لندن میں سرکاری رہائش گاہ پاکستان ہاﺅس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری اور برطانوی معاشرے کے فرینڈز آف پاکستان کے اعزاز میں عید کے پرمسرت موقع کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ لندن سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق 4 جون کو منعقد ہونے والی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور روایتی پاکستانی مہمان داری اور لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار بخاری اور اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔