اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوںکی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.631 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.971 ارب ڈالرزرمبادلہ ارسال کیاتھا۔
فروری میں برطانیہ سے ترسیلات زرکاحجم 317 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے 320 ملین ڈالرکے مقابلے میں ایک فیصدکم ہے، جنوری کے مقابلے میں فروری میں برطانیہ سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر4 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ،جنوری میں برطانیہ سے 330 ملین ڈالرکی ترسیلات زرریکارڈکی گئیں جوفروری میں کم ہوکر317 ملین ڈالر رہیں ۔