برطانیہ کا سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات کا اعادہ

103

ریاض۔ 12 دسمبر (اے پی پی) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے مضبوط قریبی تعلقات کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ”کسی لاگ لپٹ کے بغیر گفتگو بھی اہم تھی”۔انھوں نے چند روز قبل ہی ایک بیان سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بورس جانسن نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ”انھیں یمنیوں کو درپیش مصائب پر گہری تشویش لاحق ہے لیکن وہ الریاض کو برطانوی وزیر خارجہ اعلیٰ سطح کے ایک وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض میں موجود ہیں ۔انھوں نے یمامہ محل میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی اور ان سے دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا