برطانیہ کا مستقبل کی وباؤں سے نمٹنے کی تیاری کے لئے ایک ارب پاؤنڈ کی لاگت سے بایو سکیورٹی سینٹر کے قیام کا اعلان

7
British Govt
British Govt

لندن۔24جون (اے پی پی):برطانیہ نے مستقبل کی وباؤں سے نمٹنے کی تیاری کے لئے ایک ارب پاؤنڈ کی لاگت سے بایو سکیورٹی سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق برطانوی حکومت نے آئندہ عالمی وباؤں سے نمٹنے کےلئے ایک ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری سے نئے نیشنل بایو سکیورٹی سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو جانوروں سے منتقل ہونے والی خطرناک بیماریوں اور دیگر حیاتیاتی خطرات کی بروقت شناخت کے ذریعے پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ مرکز 34 ۔ 2033 تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور اسے لندن کے جنوب مغرب میں واقع سرے کے علاقے میں قائم کیا جائے گا، جہاں پہلے ہی اعلیٰ سطح کی حیاتیاتی تحفظ کی حامل جانوروں کی صحت سے متعلق تجربہ گاہیں موجود ہیں۔حکام کے مطابق یہ مرکز ایک مربوط لیبارٹری نیٹ ورک کا حصہ ہو گا جو ملک بھر میں حیاتیاتی سکیورٹی سے متعلق خطرات اور ہنگامی صورتحال میں مربوط ردِعمل فراہم کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔