برطانیہ کو سنگین معاشی مسائل کے باعث عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض لینے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، دی ڈیلی ٹیلی گراف

لندن۔24اگست (اے پی پی):برطانوی اخبار ’’دی ڈیلی ٹیلی گراف‘‘ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو سنگین معاشی مسائل کے باعث عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔تاس کے مطابق دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر جگجیت چاڈھا کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات ایسے ہیں کہ برطانیہ کو آئی ایم ایف …

لندن۔24اگست (اے پی پی):برطانوی اخبار ’’دی ڈیلی ٹیلی گراف‘‘ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو سنگین معاشی مسائل کے باعث عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔تاس کے مطابق دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر جگجیت چاڈھا کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات ایسے ہیں کہ برطانیہ کو آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے لئے رجوع کرنا پڑ سکتا ہے۔

پروفیسر جگجیت چاڈھا نے کہا کہ میں ایسی صورتحال کا تصور کر سکتا ہوں جس میں برطانیہ کو آئی ایم ایف بیل آؤٹ کی ضرورت پڑے اور اس صورت میں ہم مشکل میں ہوں گے، ہم قرض کی ادائیگی جاری نہیں رکھ سکیں گے، پنشن ادائیگی ممکن نہیں ہوگی اور سماجی مراعات دینا بھی مشکل ہو جائے گا۔

پروفیسر جگجیت نے خبردار کیا کہ برطانیہ کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ۔انہوں نے موجودہ بحران کا موازنہ 1976 کی صورتحال سے کیا، جب لندن کو بلند توانائی قیمتوں اور صنعت کے زوال کے باعث بالآخر آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ لینا پڑا تھا۔