اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):برطانیہ کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 88.1ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ۔
سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کے پہلے چار ماہ کے دوران برطانیہ کی جانب سے 88.1ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔گزشتہ 4 سالوں کے دوران برطانیہ کی جانب سے مجموعی طور پر 356.9ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔
مالی سال20-2019کے دوران 119.1ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران 141ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 31.8ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 65 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی