اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 14.42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ءسے لیکر مئی 2019ءتک برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 215 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.42 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18 ءکے گیارہ ماہ میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 187.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔