36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںبرطانیہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی کی مشیر...

برطانیہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی کی مشیر ہوابازی سردارمہتاب احمد خان سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) برطانیہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی کی وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردارمہتاب احمد خان سے بدھ کے روز اسلام آباد میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر ان کے ہمراہ رہے اور باہمی دلچسپی سمیت سمند ر پار پاکستانیوں کی بہتری کے لئے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو پی آئی اے کے حوالے سے مسائل موضوع بحث بنے۔ امین مرزا گوجرخانوی کی جانب سے پی آئی اے کارکردگی کو مزید بہتر بنائے کے لئے تجاویز دی گئیں۔ امین مرزا نے پی آئی اے کو بیرون ملک مقیم فیملیز کے لئے ایک منفرد پیکچ دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ایک فیملی کے ساتھ ایک ٹکٹ فری دیا جائے تا کہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مستفید ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ متعدد فیملیز خصوصی نہ پیکچ ہونے کی وجہ سے پاکستان کا رخ کرنے سے کتراتی ہیں یو کے فیملیز کو ایسے پیکجز دئیے جائیں جو یو کے سے آنے والی فیملیز کو پاکستان میں رہائش ، ٹرانسپورٹ اور ٹریول اینڈ ٹورز کی سہولیات یقینی بنائے اور مختلف خاندانوں کو تحفظ بھی فراہم کیا جا سکے اس نے نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ پاکستان میں سیاحت کے شعبہ کو بھی فروغ ملے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=85114

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں