برن۔14جون (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور سائیکل سوار ایڈم یٹس نے ٹوور ڈی سوئس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا، ٹوورڈی سوئس سائیکل ریس میں یہ ان کی پہلی فتح ہے۔ پرتگال کے سائیکلسٹ جواؤ المیڈا ریس میں دوسرے اور کولمبین سائیکل سوار ایگن برنال تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں۔ ریس کا پانچواں مرحلہ عنبری سے کاری تک …
برطانیہ کے برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یٹس نے ٹوور ڈی سوئس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا

مزید خبریں
برن۔14جون (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور سائیکل سوار ایڈم یٹس نے ٹوور ڈی سوئس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا، ٹوورڈی سوئس سائیکل ریس میں یہ ان کی پہلی فتح ہے۔ پرتگال کے سائیکلسٹ جواؤ المیڈا ریس میں دوسرے اور کولمبین سائیکل سوار ایگن برنال تیسرے نمبر پر رہے۔
ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں۔ ریس کا پانچواں مرحلہ عنبری سے کاری تک 148.6 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھا جس کو31سالہ برطانوی سائیکل سوار ایڈم یٹس نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گھنٹے ،54 منٹس اور 37 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ یہ ان کی ریس میں پہلی فتح ہے۔
پرتگال کے سائیکلسٹ جواؤ المیڈا ریس میں دوسرے اور کولمبین سائیکل سوار ایگن برنال تیسرے نمبر پر رہے۔امریکا کے سائیکلسٹ میتھیو ریکیٹیلو میں چوتھےنمبر پر رہے جبکہ ہسپانوی سائیکل سوار اینرک ماس پانچویں نمبر پر رہے۔چوتھے مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہنے والے برطانوی سائیکلسٹ ایدم یٹس نے اٹالین سائیکل سوار البرٹو بیٹیول سے یلو جرسی بھی چھین تھی جس پر تاحال ایڈم یٹس کا قبضہ برقرار ہے۔
ٹوور ڈی سوئس سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 948.7 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے،ریس میں سوئٹزرلینڈ کی قومی سائیکلنگ ٹیم کے علاوہ 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔








