سیالکوٹ و گردو نواح میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں جاری ،لوگوں نے گلی محلو ں کو سجانا شروع کر دیا

سیالکوٹ،سمبڑیال ،ڈسکہ اور گردو نواح میں جشن عید میلاد النبیۖ کی تیاریاں جاری ہیں جہاں لوگوں نے گلی محلو ں کو برقی قمقموں اورپھولوں سے سجانا شروع کر دیا ہے

سیالکوٹ۔ 19 اگست (اے پی پی):سیالکوٹ،سمبڑیال ،ڈسکہ اور گردو نواح میں جشن عید میلاد النبیۖ کی تیاریاں جاری ہیں جہاں لوگوں نے گلی محلو ں کو برقی قمقموں اورپھولوں سے سجانا شروع کر دیا ہے۔ شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں میں عارضی سٹالز پر بھی لوگوں کا بہت ہجوم دکھائی دے رہا ہے۔

عید میلاد النبیۖ کی مناسبت سے پرچم، بچوں و بڑوں کے لئے لباس اور مختلف اقسام کے سٹیکر ز فروخت کئے جا رہے ہیں،لوگوں کی بڑی تعداد بچوں کے ہمراہ ان سٹالز پر خریداری میں مشغول ہے۔ سیالکوٹ میں عوام کی کثیر تعدادنے 12 ربیع الاول کے روز جلوس نکالنے کا پروگرام بھی تشکیل دیاہے جس میں عقیدت مند غلامان مصطفیٰ ۖدرود و سلام کے نذرانے پیش کرتے ہوئے جوق در جوق شرکت کریں گے۔