گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات برائے سوشل میڈیا سید طاہر عباس اور چیئرمین پاکستان بارڈر ٹریڈ کونسل سید جواد حسین کاظمی نے ملاقات کی۔
گورنر خیبرپختونخوا سے پی پی پی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات برائے سوشل میڈیا کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 19 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات برائے سوشل میڈیا سید طاہر عباس اور چیئرمین پاکستان بارڈر ٹریڈ کونسل سید جواد حسین کاظمی نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات کے دوران عوامی مسائل، پارٹی امور اور سابق فاٹا و پاٹا میں ٹیکس کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سید جواد حسین کاظمی نے سابق فاٹا و پاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے اس معاملے میں گورنر خیبرپختونخوا سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سابق فاٹا و پاٹا میں ٹیکس کے خاتمے کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام سے بات چیت جاری ہے۔ اس سلسلے میں بہت جلد وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھایا جائے گا اور پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔گورنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور سابق قبائلی اضلاع کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔








