روٹری کلب سرگودھا میں پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

"پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کی تقریبات قومی جذبے اور حب الوطنی کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔”

سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی):روٹری کلب سرگودھا میں پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ اور لیفٹیننٹ کرنل میمونہ عثمانی تھے۔

تقریب میں مہر عمر دراز جھاوری ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع سرگودھا، روٹری کلب سرگودھا کے صدر مختار احمد مرزا، سیکرٹری خواجہ بلال رزاق و دیگر معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کی تھیلیسیمیا آگاہی اور مریضوں کی معاونت کے لیے گراں قدر خدمات ہیں انکی کی کاوشیں، حوصلہ افزائی اور انسانیت سے محبت معاشرے کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے میں انکا کردار مثالی ہے۔لیفٹیننٹ کرنل میمونہ عثمانی نے کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ،آج سب کو عہد کرنا ہو گا کہ امانت ،دیانت ،صداقت اور جزبہ حب الوطنی کو ہر سطح پر زندگی بھر روشن رکھیں گے ،قول و فعل کے تضاد کو ہر صورت ختم کر کے ملکی وقار میں اضافہ کریں گے ۔ تقریب میں پرچم کشائی کی گئی، دن کی مناسبت سے آزادی کیک کاٹا گیا اور حب الوطنی کے جذبے کی عکاسی کرنے والی مختلف سرگرمیاں پیش کی گئیں۔ شرکاء نے پیارے پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

مزید خبریں