حکومت پنجاب75 ارب روپے کی لاگت سےنواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنا رہی ہے،صوبائی سیکرٹری صحت

"نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر جاری ترقیاتی اور طبی پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، عظمت محمود”

لاہور۔19اگست (اے پی پی):صوبائی سیکرٹری صحت عظمت محمود نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔

اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم،پراجیکٹ ڈائریکٹر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کینسر ہسپتال کی سائٹ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور افسران سے بریفنگ لی۔صوبائی سیکرٹری صحت عظمت محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب لاہور میں تقریبا75 ارب روپے کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنا رہی ہے۔نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر دن رات کام جاری ہے۔اس ہسپتال میں کینسر کے لیول تھری اور لیول فور کے مریضوں کا بھی انشا اللہ علاج ہوگا۔اس اپنی نوعیت کے منفرد کینسر ہسپتال میں کینسر کے ہزاروں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات میسر آئیں گی۔صوبائی سیکرٹری صحت عظمت محمود نے آئی ڈیپ کو نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پراجیکٹ کو مقررہ وقت پر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں