برطانیہ کے ترقیاتی تعاون کا دائرہ کارسیاحت،تعلیمی وظائف اورسستےاور مکانات کی تعمیر تک پھیلانا چاہئے، وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسرو بختیار کا اجلاس سے خطاب

86

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ برطانیہ کے ترقیاتی تعاون کا دائرہ کارسیاحت،تعلیمی وظائف اورسستے مکانات کی تعمیر تک پھیلانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات یو کے فارن وکامن ویلتھ ڈویلپمینٹ آفس کے پورٹ فولیو جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پاکستان میں برطانیہ کے تعاون سے جاری کردہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہیں ، برطانیہ کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کررہاہے، پاکستان میں اس وقت برطانیہ کے فورٹ پولیو کا حجم 1.02 ارب پائونڈ ہے۔انہوں نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کی جانب سے 2.6 ملین پائونڈ اور انسدادِ ٹڈی دل کے لئے 2 ملین پاوئونڈ کی گرانٹ کو قابل ستائش قراردیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اورتعاون کاسلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہئیے ۔انہوں نے کہاکہ جائزہ اجلاس کا مقصد منصوبوں کا فائدہ عوام تک پہنچانا ہے،آف بجٹ پورٹ فولیو کےلیے ڈویلپمینٹ پالیسی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یو کے ڈویلپمینٹ تعاون کا دائرہ کار سیاحت، سکالرشپ اور، کم لاگت گھر وں تک بڑھانا چاہتے ہیں۔