اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) برطانیہ کے سات رکنی پارلیمانی وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور پارلیمانی سطح پر تبادلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے لاہور میں بادشاہی مسجد اور واہگہ بارڈر سمیت تاریخی مقامات کی سیر بھی کی۔ برطانیہ کے اعلیٰ سطح کے …
برطانیہ کے سات رکنی پارلیمانی وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) برطانیہ کے سات رکنی پارلیمانی وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور پارلیمانی سطح پر تبادلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے لاہور میں بادشاہی مسجد اور واہگہ بارڈر سمیت تاریخی مقامات کی سیر بھی کی۔ برطانیہ کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے دورہ پاکستان سے باہمی دلچسپی کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مستحکم ہو گا اور پاک۔برطانیہ تعلقات میں اضافہ ہو گا۔








