برفانی چیتے کےعالمی دن کے موقع پرکیل میں تقریب کا انعقاد

183
برفانی چیتے

نیلم۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):برفانی چیتے کےعالمی دن کے موقع پرکیل میں شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن اور رائزنگ پبلک سٹار سکول کے اشتراک سے تقریب منعقد ہوئی۔سنولیپرڈ کے عالمی دن کے موقع پر برفانی چیتے کو انسانی آبادی کے بڑھنے سے پیش آنیوالے مسائل پر گفتگو کی گئی ۔

شہریوں میں جنگلی حیات بالخصوص برفانی چیتے کی پیدوار کو بڑھانےاور تحفظ کی فراہمی میں کلیدی کردار دا کرنے کا عہد کیاگیا۔ شونٹر کنزرویشن سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر عبدالحمیدقریشی ، رائزنگ سٹار پبلک سکول کی انتظامیہ ، تدریسی سٹاف اور طلبہ و طلبات نے بھی شرکت کی ۔

ادارہ سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کی نمائند گی سوشل آرگنائزر راجہ سمندر خان نے کی ۔ راجہ سمندر خان نے اپنے خطبات میں سنو لیپرڈ کے عالمی دن ، جنگلات ، جنگلی حیات اور ماحول کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا ۔ سنو لیپرڈ کے تحفظ کے حوالے سے ایک علامتی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔