مری۔ 02 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122مری انجینئر کامران رشید نے کہا ہے کہ برفباری،بارش اور ژالہ باری کے دوران ریسکیو 1122 مری کے اہلکار ایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت ریسکیو سروس مہیا کر رہے ہیں، مری میں قائم کردہ مستقل ریسکیو اسٹیشنز بائی پاس روڈ پنڈی پوائنٹ،جی ٹی روڈ چھرہ پانی،سترہ میل ایکسپریس وے اوراپر جیھکاگلی روڈ پر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،
ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ فیسلیٹیشن سینٹرز پر بھی ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ مری میں موجود تمام ایمرجنسی ایمبولینسز،فائر وہیکلز،ریسکیو وہیکلز،ریکوری وہیکلز اور ریسکیو بائیکس پر ریسکیو 1122 کے اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔