لاہور۔12فروری (اے پی پی):برقی لائنوں کی دیکھ بھال اورمرمت کے سلسلے میں 13 فروری کوصبح5:30 سے صبح 7:30 بجے تک جنرل ہسپتال گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
بدھ کو ترجمان لیسکو کے مطابق 13 تا 20 فروری کو صبح9 سے دوپہر3 بجے تک اولڈ کوٹ لکھپت،والٹن،ماڈل ٹاون،علامہ اقبال ٹاون،ٹاون شپ،لیفو،جوہر ٹاون1,2،سید پور گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی وقفے وقفے سے معطل رہے گی۔