برقی لائنوں کی دیکھ بھا ل و مرمت کے باعث 18 دسمبر کو بجلی عارضی طور پر بند رہے گی، لیسکو

86
LESCO

لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):لیسکو نے برقی تنصیبات پر ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق برقی لائنوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے سلسلے میں 18دسمبر صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بچیکی گرڈ سے فیڈرز کوٹ فلک شیر2،بشیر کاٹن ملز،کوٹ دولت، بڑا گھر،گیماڈا ٹیکسٹائل سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔لیسکو صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔