برمنگھم۔20جون (اے پی پی):تائیوان کی ہیش سو وائی اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے برمنگھم کلاسک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ فاتح ٹاپ سیڈ جوڑی نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں سامنتھا ڈان مرے شرن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ایڈن جیزیل سلواپر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ہے ۔
ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں تائیوان کی ہیش سو وائی اور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامنتھا ڈان مرے شرن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ایڈن جیزیل سلواپر مشتمل برطانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔