سرگودھا۔ 25 جون (اے پی پی):گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں ہونے والی برن کے حوالہ سے تقریب دوسرے روز بھی جاری رہی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ڈاکٹرسہیل طارق نے کہا کہ برن کے مریض نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی شدید متاثر ہوتے ہیں لہذا ان کی مکمل بحالی کے لیے ابتدائی 24 گھنٹے نہایت اہم ہوتے ہیں ،اس لیے اُن کی نگہداشت بہت ضروری ہوتی ہے۔
تقریب میں پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر وارث فاروقہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ ان کے علاوہ برن ماہرین ڈاکٹروسیم صادق، ڈاکٹر نعمان غوری، ڈاکٹر اللہ نواز،ڈاکٹر کاشف محمود سمیت دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ڈاکٹرسہیل طارق نے مزید کہا کہ جھلسنے سے متاثرہ افراد کی بروقت دیکھ بھال
ابتدائی طبی امداد اور جدید علاج کے طریقوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پربرن کے مریضوں کو فوری فرسٹ ایڈ فراہم کرنے، جھلسنے کی اقسام کی پہچان، برن سکورنگ، انفیکشن سے بچائو اورجدید ڈریسنگ تکنیکوں پرعملی تربیت بھی دی گئی۔