23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومشوبزبرٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز ، فلم ’’اوپن ہیمر ‘‘نے سات بافٹا ایوارڈز...

برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز ، فلم ’’اوپن ہیمر ‘‘نے سات بافٹا ایوارڈز اپنے نام کر لئے

- Advertisement -

لندن ۔19فروری (اے پی پی):فلم ’’اوپن ہیمر ‘‘نے سات ایوارڈزحاصل کر کے 77 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا ۔کرسٹوفر نولان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے بہترین فلم ،بہترین ہدایتکار ،بہترین ا داکار ، بہترین معاون اداکار ،بہترین سینماٹوگرافی،بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل سکور کے سات ایوارڈ ز حاصل کئے ۔

فلم ’’پوئر تھنگز ‘‘کے حصے میں پانچ ،فلم ’’دی زون آف انٹرسٹ ‘‘کےحصے میں تین ایوارڈز آئے اور فلم ’’دی ہولڈ اوور ‘‘نے دو ایورڈز اپنے نام کئے ۔برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس کی میزبانی میں 77ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی تقریب ، جسے عام طور پر بافٹا کے نام سے جانا جاتا ہے، 18 فروری کو لندن کے ساؤتھ بینک سینٹر کے رائل فیسٹول ہال میں 2023 منعقد کی گئی ۔

- Advertisement -

تقریب کی میزبانی پہلی بار ڈیوڈ ٹینینٹ نے کی۔یہ نشریات بی بی سی ون اور یو کے آئی پلیئر ، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، جنوبی افریقہ، سویڈن اورامریکا میں برٹ باکس انٹرنیشنل پر براہ راست نشر کی گئیں۔ فلم ’’اوپن ہیمر ‘‘ کے مرکزی اداکارسیلین مرفی کو بہترین اداکار جبکہ رابرٹ ڈائوننگ جونیئر کو بہترین معاون اداکار ان سپورٹنگ رول کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ ’’اوپن ہیمر ‘‘ کے بافٹا ایوارڈ ز کے لیے 13نامزدگیاں ہوئیں تھی ۔بہترین اداکارہ کا بافٹا ایورڈ ایما سٹون کو فلم ’’پوئر تھنگز ‘‘پر دیا گیا۔سیام فام ڈیوین جوئے رینڈولف نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’’دی ہولڈ اوور ‘‘پر حاصل کیا ۔

فلم’’اینا ٹومی آف اے فال ‘‘ کو بہترین اوریجنل سکرین پلے کا ایورڈ ملا جبکہ بہترین اینی میٹڈ فلم جاپان کی ’’دی بوائے اینڈ دا ہیرون‘‘قرار پائی ۔ انگلش کے علاوہ فلم کی کیٹاگری میں بافٹا ایوارڈ فلم ’’دی زون آف انٹرسٹ ‘‘نے حاصل کیا۔آئوٹ سیٹنگ بہترین فلم ’’دی زون آف انٹرسٹ ‘‘قرار پائی جبکہ بہترین دستاویزی فلم کا بافٹا ’’ٹونٹی ڈیز اِن ماریو پول‘‘نے حاصل کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=440872

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں