- Advertisement -
لندن ۔26اکتوبر (اے پی پی):برٹش ایئرویز نے لندن سے تل ابیب کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی میں آئندہ سال مارچ کے آخر تک توسیع کااعلان کر دیا ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق شرقِ اوسط میں مسلسل کشیدگی کے باعث کمپنی نےبیان میں کہاکہ ہم نے آئندہ سال مارچ کے آخر تک تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ اس سے ہمارے صارفین زیادہ یقین کے ساتھ فیصلہ کر سکیں گے جو ہم سے دستیاب اختیارات بشمول مکمل رقم کی واپسی کے بارے میں مشورے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517175
- Advertisement -