برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا، پاکستان نے عالمی مقدمہ بازی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے ،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

77
برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا، پاکستان نے عالمی مقدمہ بازی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے ،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا، پاکستان نے عالمی مقدمہ بازی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے ، ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے خلاف تمام فیصلے واپس ہوگئے۔

منگل کی رات اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پیرس پاکستان کو واپس مل گئے، ٹی سی سی قانونی چارہ جوئی کے اخراجات بھی ادا کرے گی۔