ماسکو ۔25اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے روس کے شہر قازان میں برکس سمٹ کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش سے ملاقات کی ۔
اردو نیوز کے مطابق ملاقاتوں میں غزہ کی پٹی کی صورتحال، اس کی سلامتی، انسانی ہمدردی کے اثرات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کو برکس گروپ میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔سعودی عرب باضابطہ طور پر اس گروپ میں شامل نہیں لیکن ایک مہمان ملک کی حیثیت سے اس کی سرگرمیوں میں حصہ لیتا ہے۔