بیجنگ۔10ستمبر (اے پی پی):دنیا کی 5 ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس کا 2 روزہ سکیورٹی اجلاس 11 ستمبر کو روس میں ہو گا جس میں چین کی نمائندگی وزیر خارجہ وانگ یی کریں گے ۔
چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے وزارت خارجہ کے ترجمان مائو ننگ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ وانگ یی روسی فیڈریشن سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی دعوت پر 11 اور 12 ستمبر کو سینٹ پیٹرس برگ میں ہونے والے برکس سکیورٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں سکیورٹی امور سے متعلق اعلیٰ عہدیداران اور قومی سلامتی کے مشیر شرکت کریں گے۔