برکس کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کے لیے تیار ہیں، سعودی ولی عہد

163
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود

ریاض۔7ستمبر (اے پی پی): سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سعودی ولی عہد نے برکس کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنمائوں نے برکس سربراہی اجلاس سمیت بین الاقوامی ایجنڈے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی صدر اور سعودی ولی عہد نے اوپیک پلس معاہدے کے فریم ورک کے اندر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا اور توانائی کی عالمی منڈی کے استحکام کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ وہ برکس کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کے لیے تیار ہیں۔ قبل ازیں کریملن کی پریس سروس نے کہا کہ روسی صدر اور سعودی ولی عہد نے ٹیلی فون پر گفتگو میں اوپیک پلس پلیٹ فارم پر تعاون کے ساتھ ساتھ برکس کی توسیع کے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا۔