اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کے والد مظفر وانی نے بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جو کچھ کہا درست کہا، میں ان کی ہر بات کو پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا …
برہان وانی کے والد مظفر وانی کا بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کے والد مظفر وانی نے بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جو کچھ کہا درست کہا، میں ان کی ہر بات کو پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی عمر جب 10 سال تھی تو اس کی خواہش تھی کہ وہ بھارتی فوج میں جائے اور پرویز رسول کی طرح ایک دن بھارت کیلئے کرکٹ کھیلے۔ ایک سرکاری سکول کے پرنسپل مظفر وانی نے ایک سوال کے جواب میں اس امکان کو رد کر دیا کہ اڑی سیکٹر میں پیش آنے والے واقعہ، پٹھان کوٹ اور پمپور کے حملوں میں پاکستان کا کوئی ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک استاد میں اپنے طالبعلموں کو یہ درس دیتا ہوں کہ وہ اپنے اچھے مستقبل کیلئے کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس اور آئی اے ایس میں ملازمت کیلئے کوششیں کریں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے برہان وانی کے مرنے کے بعد کشمیر میں مظاہرے بند نہیں ہوئے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ حریت کانفرنس کی طرف سے شٹ ڈاﺅن کی کوئی کال نہیں دی گئی، ہمارا خیال نہیں تھا کہ اس شٹ ڈاﺅن کے دوران مظاہرین کوئی ہنگامہ کریں گے، ہم نے ان دو ماہ کے دوران بہت کچھ کھو دیا، ہم اس کا کوئی حل چاہتے ہیں، اب یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی حکومت کی یقین دہانیوں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے دو بچوں کو شہید کر دیا گیا، دوسروں کے خاندان کے افراد بھی اسی طرح مار دیئے گئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے دو بیٹوں کی موت کے بعد آپ سمجھتے ہیں کہ کشمیری نوجوانوں کو بندوقیں اٹھا کر سیکورٹی فورسز کے خلاف لڑنا چاہیے؟ ان کا جواب تھا نہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات بہتر راستہ ہے، پاکستان میں امن ہوگا تو بھارت میں بھی ہوگا، پاکستانی اور بھارتی ہمارے بھائی ہیں، ہم کشمیری ہر پاکستانی اور ہر بھارتی کو پسند کرتے ہیں۔








