بریسٹ کینسر قابلِ علاج ، بروقت تشخیص سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے،گورنر پنجاب

بریسٹ کینسر آگاہی کے عالمی دن کے موقع پرگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس کو گلابی رنگ سے روشن کرنے کا مقصد خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے

لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):بریسٹ کینسر آگاہی کے عالمی دن کے موقع پرگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس کو گلابی رنگ سے روشن کرنے کا مقصد خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر قابلِ علاج ہے، بروقت تشخیص سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہر سال ہزاروں خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم سے اس موذی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

 

مزید خبریں